: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
میانمار،22مارچ(ایجنسی) نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کو میانمار میں بننے والی نئی حکومت میں بطور کابینہ رُکن نامزد کر دیا گیا ہے۔ حالیہ انتخابات کے بعد وجود میں آنے والی پارلیمان کے اسپیکر نے آج ہونے والے اجلاس کے دوران نئی حکومت کے وزراء کے ناموں کی فہرست پڑھ کر
سنائی جس میں سوچی کا نام سب سے پہلے تھا۔ نامزد کردہ ناموں کی توثیق پارلیمان کی طرف سے کی جانی ہے جو رواں ہفتے ہی متوقع ہے۔ مبصرین کے مطابق سوچی کو ممکنہ طور پر وزارت خارجہ کا قلمدان سونپا جائے گا۔ میانمار کے قوانین کے مطابق حکومت کا حصہ بننے کی صورت میں سوچی کو اپنی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کی سربراہی چھوڑنا ہو گی۔